ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اریٹریا میں مظاہرے کے دوران28 ؍افراد ہلاک، سو سے زائد زخمی

اریٹریا میں مظاہرے کے دوران28 ؍افراد ہلاک، سو سے زائد زخمی

Thu, 02 Nov 2017 19:36:05    S.O. News Service

اسمارہ،2؍ نومبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اریٹریا میں ایک مظاہرے کے دوران کم از کم اٹھائیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ملکی دارالحکومت اسمارہ میں ہونے والے اس احتجاج میں سو سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ درجنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ ملکی اپوزیشن کے مطابق یہ مظاہرین حکومت کی جانب سے مسلم برادری کے اسکولوں کا انتظام سنبھالنے کی کوشش کے خلاف سڑکوں پر نکلے تھے۔ اریٹریا میں ایسائیاس آفیوَیرکی 1993ء سے سربراہ مملکت کے عہدے پر فائز ہیں۔ اس ملک میں صحافیوں کو بہت ہی محدود حقوق حاصل ہیں۔ وہاں نہ تو انتخابات کرائے جاتے ہیں اور نہ ہی عوام مکمل آزادی کے ساتھ اپنے مذہبی عقائد پر عمل کر سکتے ہیں۔


Share: